Spread the love
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تمام شعبوں کی بحالی خوش آئند ہے، وزیراعظم کی موثر حکمت عملی سے کاروبارزندگی جلد معمول پرآگیا۔

عبدالعلیم خان نے کاروبارزندگی بحال ہونے پر اظہارمسرت کیا اور کہا کہ مشکل حالات میں لوگوں نے بھی ذمہ دارانہ رویےکامظاہرہ کیا، کاروباری سرگرمیوں کے معمول پر آنے سے معیشت کا پہیہ تیز ہوگا۔
سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سافٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کاعالمی سطح پر اعتراف کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو ابھی بھی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانا چاہیے، خطرے سے بچنے کے لیے احتیاط کے تقاضوں کادامن نہیں چھوڑناچاہیے، دیگر ملکوں کے مقابلے میں پاکستان میں حالات کہیں بہتر رہے، عید پر سافٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کارگر ثابت ہوئی، کرونا پر کافی حد تک قابو پالیا ہے۔
Watch Kulurus Osman in Urdu Subtitles
عبدالعلیم خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت اور عوام نے مل کر مشکل حالات کا احسن انداز میں سامنا کیا۔